اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایک صہیونی روزنامے نے آل سعود کے ساتھ صہیونیوں کے تعلقات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست کی ساختہ پنسلیں عربستان کے بازاروں میں دستیاب ہیں۔
صہیونی اخبار "معاریو" نے اسی اثناء میں آل سعود اور آل سعود پر دوطرفہ تعلقات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے کہ گویا صہیونی ریاست اور عربستان پر مسلط سعودی حکمران اس لین دین سے بے خبر ہیں۔
معاریو نے لکھا: ایک سعودی تجارتی مرکز عربستان میں صہیونی ساخت کی پنسلوں کی دستیابی کے اور ان کی درآمد کی کیفیت کے بارے میں تحقیق کررہا ہے؛ جن پر صہیونی کمپنی "کوبوٹس" کے لیبل لگے ہوئے ہیں۔
معاریو نے کوبوٹس کمپنی کے منشاہ زیلخا کے حوالے سے لکھا: ہمیں جب معلوم ہوا کہ ہماری مصنوعات عربستان کے شہروں میں پہنچ گئی ہیں تو ہمیں حیرت ہوئی۔ اور ہم حیران ہیں کہ ہماری پنسلین مقبوضہ فلسطیں میں ایک ڈالر میں فروخت ہورہی ہیں اور یہی پنسلیں عربستان میں نصف قیمت پر دستیاب ہیں۔
معاریو نے عربستان کے روزنامے "الجازان" کے حوالے سے لکھا ہے کہ "سعودی وزارت تجارت باہر سے آنے والی مصنوعات کی نگرانی کیوں نہیں کرتی"
اس سعودی اخبار نے اس مسئلے کے بارے میں تحقیق کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا: "یہ بات سامنے آئی ہے کہ صہیونی ساخت کی پنسلیں صہیونی ایڈورٹائزمنٹ کمپنی "ایورلائن" کے توسط سے ہماری سرزمین میں پہنچی ہیں حتی صہیونیوں نے اس کا لیبل تک بدلنے کی زحمت گوارا نہیں کی ہے۔
مبصرین کا خیال ہے کہ سعودی عرب میں بہت سخت تجارتی قوانین نافذ ہیں چنانچہ یہ ممکن نہیں ہے کہ یہ پنسلیں آل سعود کے حکمرانوں کی اطلاع کے بغیر ملک اس ملک میں درآمد ہوئی ہیں!۔
.....
/110
تفصیل کے لئے روجوع کیجئے:
آل سعود کے خلاف عوامی تحریک؛ تازہ ترین واقعات؛ منطقۃالشرقیہ میں مظاہرے